Baam-e-Jahan

روندو گنجی یونین میں زلزلے سے متاثرین سراپا احتجاج

روندو گنجی یونین میں زلزلے سے متاثرین سراپا احتجاج

ویب ڈیسک


روندو گنجی یونین کے متاثرین اپنے جائز حق کے لیے سراپا احتجاج ہے۔ گزشتہ دسمبر کے زلزلہ اور بعد میں اس کے اثرات سے ہونے والے متاثرین ابھی تک حکومت کی بے توجہی اور بے حسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مختلف تنظیموں نے متاثرین کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان میں آل بلتستان موومینٹ، عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان، اور دیگر تنظیمیں شامیل ہیں۔ انہوں نے زلزلہ زدگان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی اداروں اور ریلیف پہنچانے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین جو کہ پہلے ہی سے قدرتی آفت سے بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کو مزید پریشان نہ کیا جائے۔ اور فوری طور پر ان کے مطالبات تسلیم کر ہے۔ اور ان کی بحالی کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھاِئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے