Baam-e-Jahan

اٹک پولیس گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، صحافی برادری

ویب ڈیسک


اٹک پولیس گردی کے خلاف آج دن 2 بجے آر پی او آفس راولپنڈی کے باہر احتجاج کی کال دی گئی تھی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور یقین دہانی کے بعد فورتھ پلر ویجیلینٹ میڈیا واچ انٹرنیشنل کے صدر مرزا فاروق صاحب ،جنرل سیکریٹری جناب ملک تنویر اعوان صاحب ،اور دیگر باڈی ممبران قاسم منیر ، قاسم جمشید عبدالرزاق عمر، فاروق فراز بٹ ، بلال بٹ ، ملک شاہد صاحب ، سردار ولید صاحب ،ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکٹری ملک زبیر صاحب کی سربراہی میں آر پی او آفس میں اعلیٰ افسران سے ملاقات کی گئی۔
جس میں نیوٹرل انکوائری کی ایپلیکیشن بھی دی گئی ہے جس میں ایاز خان ، ڈاکٹر لیاقت منیر قادری اور فرحان باغی پر ایک عادی درخواست باز بلیک میلر عورت کی طرف سے پولیس نے درخواست لیکر جھوٹی ایف آئی آر درج کی ۔ اس حوالے سے افسران بالا کو مکمل بریفنگ دی گئی۔ افسران بالا نے مکمل یقین دہانی کروائی ۔ انکوائری میرٹ پر ہوگی اور انصاف کے تقاضوں کو مکمل مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کیا جائے گا۔


اٹک سرکل میں پولیس کی طرف سے من مانیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں
اور ایک مخصوص ٹولہ صحافیوں کو ان کے فرض کی ادائیگی سے روکنے کے لیے آئے روز مختلف ہتھکنڈے اپنا کر جھوٹی ایف آئی آر اندراج کرتے ہیں اس حوالے سے صحافیوں کی عالمی تنظیم کے صدر جناب مرزا فاروق صاحب ، جنرل سیکرٹری ملک تنویر اعوان صاحب اور قاسم منیر صاحب
اورینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ملک زبیر صاحب نے دو ٹوک الفاظ میں باور کروایا کہ اب اٹک پولیس گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ورکنگ جرنلسٹ کے راستوں میں جو روڑے اٹکائے جا رہے ہیں ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے