Baam-e-Jahan

دیامر گرینڈ جرگہ کا ہنزہ نگر کے درمیان ڈونگ داس کا تنازعہ حل کرنے کی پیشکش

ویب ڈیسک


دیامر گرینڈ جرگہ کا ہنزہ نگر کے درمیان ڈونگ داس کا تنازعہ حل کرنے کی پیشکش۔ ہنزہ نگر کی عوام اگر دیامر گرینڈ جرگے پر اعتماد کرتے ہیں تو افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کیلیے تیار ہیں۔

ڈونگ داس تنازعے کے حوالے سے دیامر گرینڈ جرگے کے ممبران مولانا سرور شاہ، مولانا حاجت خان، نمبردار شکور رحمت ، حاجی ستار و دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان امن کا گہوارہ ہے اور چند شرپسند عناصر قیام امن کو ٹھیس پہنچانے کیلئے ہمشیہ سرگرم رہتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں خلل پیدا ہوتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کا آپس میں خون کا رشتہ ہے اور بھائیوں کے درمیان تنازعات پیدا ہوتے رہتے ہیں لیکن ان تنازعات کی آڑ میں کبھی بھی تیسری قوت کو موقع نہیں دینا چاہیے جو عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کر سکے۔ گلگت بلتستان اس وقت دفاعی و جغرافیائی اعتبار سے اہمیت کا حامل خطہ ہے اس لئے ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے کہ ہم آپس میں بھائی چارگی کو فروغ دیں محبتوں کا درس دیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہنزہ نگر کی عوام دیامر گرینڈ جرگے پر اعتماد کرتی ہے تو ہم ڈونگ داس تنازعے کو حل کرنے کیلیے تیار ہیں تاکہ عوام کے درمیان رشتوں کو بحال کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے