ویب ڈیسک
غذر: سڑک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جان بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گوپس غذر سے تعلق رکھنے والے شعیب اختر اور منتظر ایک حادثے میں جان بحق ہوگئے۔ جبکہ سہیل ولی جن کا تعلق یاسین سے بتایا جاتا ہے زخمی ہوا ہے۔
حادثہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔