Baam-e-Jahan

موڈل اینڈ پوسٹر ایگزی بیشن کا انعقاد

موڈل اینڈ پوسٹر ایگزی بیشن

رپورٹ: کریم اللہ


گورنمنٹ ڈگری کالج بونی اپر چترال میں ایک روزہ موڈل اور پوسٹرز ایگزی بیشن کا انعقاد ہوا اس ایزی بیشن میں اپر چترال کے مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے بڑی تعداد میں  طلباء و طالبات  نے شرکت کی۔

اس ایزی بیشن کا مقصد طلبہ و طالبات  کی صحت مند ہم نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور ان  کے اندر تخلیقی صلاحتیوں کو اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر مختلف کالجز اور سکولوں کے طلباء نے موسمیاتی تبدیلیوں، جنگلات، ادب، موسیقی، اور سماجیات پر پوسٹرز اور موڈل پیش کئے جبکہ اسی موقع پر روایتی مشروبات اور کھانے پینے کی چیزوں، دستکاری وغیرہ کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔

پروگرام کے آغاز پر پرنسپل ڈگری کالج بونی پروفیسر محمد کریم خان نے سارے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اس ایگزی بیشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے سینئر رہنما رخمت غازی خان مہمان خصوصی تھے موڈل اینڈ پوسٹر ایگزی بیشن سے نہ صرف اسٹوڈنٹس کی تخلیقی صلاحتیوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی بلکہ طلباء کو جدید سائنسی ایجادات سے فائدہ اٹھانے اور انہیں اپنی روز مرہ کی زندگیوں میں قابل استعمال بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ایگزی بیشن میں گورنمنٹ ڈگری کالج مردانہ بونی کے علاوہ گورنمنٹ زنانہ ڈگری کالج بونی، پامیر پبلک سکول بونی، ایف سی پی ایس بونی، آغا خان سکول پرواک کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اپنے اپنے پراجیکٹس پیش کئے۔

ایگزی بیشن کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی اپر چترال کے سینئر رہنما رخمت غازی خان تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ایگزی بیشن اور منظم پروگرام یہاں پر پیش کیا گیا وہ اپنی مثال آپ ہے اور اتنے شاندار پروگرام میں نے زندگی میں کہیں نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے پرنسپل ڈگری کالج بونی اور پروگرام منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لہذا گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے مسائل کو ہم صوبائی حکومت تک پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں گے اور انشاء اللہ اس کالج کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

اس موقع پر پرنسپل ایف سی پی ایس صاحب الدین نے بھی خطاب کرتے ہوئے ایگزی بیشن کو شاندار قرار دیا اور آنے والے وقتوں میں ایف سی پی ایس کے زیر اہتمام ایسے پروگرامات کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔

پروگرام کے آخر میں مختلف کیٹیگریز میں پہلے دوسرے اور تیسرے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے گروپوں کو نقد انعامات، شیلڈ اور اسناد دئیے گئے۔

اس پروگرام کے لئے FES PVT LTD کا تعاون حاصل تھا۔

موڈل اینڈ پوسٹر ایگزی بیشن کا انعقاد” ایک تبصرہ

  1. ,شکریہ کریم صاحب اس پروگرام کو کامیاب کرانے میں آپکی کاوشیں قابل صد ستائش ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں