Baam-e-Jahan

ایک نو زایٗدہ کپمنی کو پی ٹی ڈی سی کے موٹلز کی حوالگی

پی ٹی ڈی سی موٹلز گلگت

فخر عالم


اس سال 24 جنوری کو ایک نئی نویلی کاروباری کمپنی "گرین ٹورزم” کے نام سے رجسٹرڈ ہوتی ہے۔

فروری میں پختونخوا حکومت صوبے میں سب سے بہترین سیاحتی مقامات پر واقع 17 عالیشان سرکاری پی ٹی ڈی سی ہوٹلز اس کمپنی کے حوالے کرتی ہے۔

گرین ٹورزم کو دیے گئے ان 17 ہوٹلوں میں چترال کے 6 پی ٹی ڈی سی ہوٹلز بھی شامل ہیں۔

اب خبر ہے کہ گلگت بلتستان میں 34 سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور دیگر سیاحتی مقامات بھی گرین ٹورزم کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

رجسٹرڈ ہونے کے تین چار مہینوں میں ہی کمپنی کے کام میں یہ برکت دیکھ کر آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ کمپنی کسی وڈے کمپنی کے بطن سے پیدا ہوئی ہے۔ جی ہاں یہ ہمارے فوجیوں کا نیا اسٹارٹ اپ ہے.

!

کاروبار کے "ھذا من فضل ربی” کا یہ عالم ہے کہ کمپنی اب تک اپنی ویب سائٹ تک نہیں بناسکی ہے اور سرکار شمالی علاقہ جات میں سیاحت کا سارا شعبہ ان کی جھولی میں ڈالنے کے بعد ہاتھ جھاڑ رہی ہے۔

کمپنی کو چاہئیے کہ ویب سائٹ جلدی بنائے تاکہ وہاں ملازمتیں مشتہر ہوں اور ان علاقوں کے مقامی لوگوں کو اپنی زمینوں پر بنے ان ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوں میں بیرے بھرتی ہونے کے مواقع مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں