Baam-e-Jahan

فرح گجر میرا مسئلہ کیوں نہیں؟

کاشف رضا


فرح گجر کی مبینہ کرپشن پر بہت سے لوگ پوسٹیں کر رہے ہیں، میں نے نہیں کی۔
وجہ یہ ہے کہ میرے خیال میں پاکستان کے بڑے اشوز اور ہیں جن میں کرپشن کے شور کے باعث بات نہیں ہوتی۔
بنیادی اور بڑے مسائل تین ہیں جو حل نہ ہوئے تو پاکستان کے وجود کو ہی خطرہ ہے
– اختیارات کی دوسرے اداروں سے عوامی نمائندوں کو منتقلی
– مذہبی انتہاپسندی
– چاروں صوبوں میں اور پھر انٹر پراونشل اختیارات اور مالی امور کا منصفانہ تصفیہ تا کہ پاکستان ایک مضبوط اور ورک ایبل فیڈریشن بن سکے۔ ساتھ ہی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی وفاق میں نئی آئینی حیثیت کا تعین بھی اہم ہے۔
کرپشن کے چسکے تو بہت لیے جا سکتے ہیں، خاص طور پر جب اس میں خاتون کا نام آ رہا ہو مگر جب تک یہ ثابت نہیں ہوتی اس کا ذکر فضول ہے۔ زرداری اور نواز شریف پر بھی کوئی کرپشن آج تک ثابت نہیں ہوئی مگر یوتھیوں کے ساتھ ساتھ پٹواری اور جیالے بھی جب آپس میں لڑتے ہیں تو زرداری یا نواز شریف کو کرپٹ کہتے ہیں۔
اتنا جانتا ہوں کہ پاکستان میں ہر سطح پر کرپشن ہے مگر یہ بھی درست ہے کہ پاکستان کے استحکام کو خطرہ ان تین وجوہات سے ہے جو اوپر بیان کر دیں۔
کاش یہ تین معاملات عام سیاسی کارکن اور ووٹر کے مکالمے اور بیانیے میں بھی راہ پا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں