Baam-e-Jahan

ہنزہ کے عہد ساز موسیقار علی گوہر آج انتقال کر گٸے

ustad ali gohar

ویب ڈیسک


ہنزہ کے نامور موسیقار علی گوہر آج انتقال کر گٸے۔ مرحوم کی عمر لگ بھگ سو سال تھی۔ مرحوم کا تعلق مومن آباد ہنزہ سے تھا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

مرحوم ہنزہ کے مشہور و معروف حکمران نظیم خان کے زمانے سے ہی موسیقی سے وابستہ رہے۔ انہوں نے نوے سال تک موسیقی کی دنیا میں خوشیاں بکھیردیں اور زبردست شہرت پائی۔ اسی طرح انہوں نے ہنزہ کی تین نسلوں کے لٸے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ انہوں نے یورپ میں بھی اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مرحوم کا گلگت بلتستان کے نامور ڈرم ماسٹرز میں ہوتا تھا۔ انہوں نے نہ صرف گلگت سکاوٹس میں خدمات سر انجام دیں بلکہ انہوں نے جنگ آزادی گلگت بلتستان میں بھی بھر پور شرکت کی۔

ہنزہ میں فوک موسیقی کو زندہ رکھنے اور ترقی دینے کے لٸے بھی ناقابل فراموش خدمات پیش کیں۔ انہوں نے ہنزہ کلچر فورم کے تعاون سے علی آباد ہنزہ میں نٸی نسل کو موسیقی کی تربیت دی۔

مرحوم کو موسیقی وراثت میں ملی تھی۔ ان کے والد مرحوم رجب علی بھی اپنے زمانے کے مایہ ناز موسیقار تھے۔ رجب علی مرحوم کے چھوٹے بیٹے باسو استاد بھی معروف موسیقار ہیں وہ اب بھی موسیقی سے وابستہ ہیں۔ باسو استاد کا بھی شمار ہنزہ کے مایہ ناز سوسیقاروں میں ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مرحوم رجب علی اپنے ان دونوں صاحبزادوں سے زیادہ مشہور اور قابل موسیقار رہ چکے ہیں۔

استاد علی گوہر

اپنا تبصرہ بھیجیں