Baam-e-Jahan

چترال: لیکچرر کو بیوی پر تشدد کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا

Domestic Violence

خصوصی نمائندہ


چترال: گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے ایک لیکچرر کو بیوی پر تشدد کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم سمیع اللہ، لیکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج چترال، نے اپنی بیوی کو جو کہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار گرلز میں لیکچرر ہے پرمعمولی تکرار پر شدید تشدد کرکے دو دن تک گھر میں حبس بے جا میں رکھا۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق خاتون کی آنکھوں، ناک اور چہرے پر زخم آئے ہیں۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد لوئر چترال پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں