کریم اللہ
چترال سے تعلق رکھنے والے سماجی حلقوں نے ایم ڈی نیٹکو سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت مستوج نیٹکو سروس جلد از جلد دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ گلگت سے چترال اور چترال سے گلگت جانے والے مسافروں کی مشکلات میں کمی آسکے۔ گلگت سے بعض سماجی حلقوں نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عید قریب آتے ہی محنت مزدوری کیلئے گھر سے باہر نکلے ہوئے لوگ واپس اپنے گھروں کی طرف رخ کررہے ہیں۔ اسی طرح چترال کے دور دراز علاقوں سے گلگت میں موجود محنت کش بھی اپنے گھروں کی طرف رخت سفر باندھتے ہیں۔۔ لیکن اب تک گلگت سے مستوج چترال کیلئے نیٹکو سروس شروع نہ ہونے کی وجہ چترالی باشندوں کے ساتھ ساتھ بالائی غذر کے دور دراز علاقوں کے رہائشی بھی پریشان ہیں۔ نیٹکو سروس شروع نہ ہونے کی وجہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹر اپنی مرضی کا کرایہ لگا کر لوگوں کے مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں۔ انہوں نے ہم سوشل میڈیا کے ذریعے ایم ڈی نیٹکو سے درخواست ک یہ ہے کہ ایم ڈی صاحب ان علاقوں کے لوگوں کی ٹرانسپورٹ کی مجبوریوں کو مد نظر رکھ کر جلد از جلد گلگت، مستوج کیلئے نیٹکو سروس کی فورا بحالی کا حکم صادر کریں۔