Baam-e-Jahan

یاسین: برکلتی ویلیج ایکشن کمیٹی کے ممبران نے غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے پر ٹھیکیدار کو کام سے روک دیا

ویب ڈیسک


یاسین: ویلیج ایکشن کمیٹی برکلتی کے ممبران نے برکلتی گاموئی میں جاری روڈ میٹلنگ کے کام کا جائزہ لیا، اس دوران ممبران نے ٹھیکیدار عملے کی طرف سے جاری کام میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال، کریش باجری کے بجائے ثابت باجری کا استعمال، تارکول ڈالنے سے پہلے روڈ کی صفائی نہ کرنا، روڈ پر پانی نہ چھڑکنا ، روڈ میں موجود کھڑوں کو صحیح طریقے سے پُر نہ کرنے کی وجہ سے عملے کو کام سے روک دیا اور اسی دوران محکمہ تعمیرات یاسین کے آر ای سے رابطہ کرکے شکایات سنا دیئے جس پر آر ای نے اوراسیر کو موقع پر پہنچا دیا اور اوارسیر نے بھی کام کا جائزہ لینے کے بعد کام کو غیر تسلی نخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اس دوران ممبران نے ممبر جی بی اے غلام محمد سے بھی رابطہ کر کے شکایات سنادئے جس پر ممبراسمبلی نے کام تسلی بخش کرانے کی یقین دہانی کرادی۔
اس دوران ویلیج کمیٹی نے اپنے ممبران کو باری باری کام کا جائزہ لینے کے لئے ممبران پر مشتمل کمیٹی بنائی جو روزانہ کام کا جائزہ لیں گے اور غیر تسلی بخش کام کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
اس کے بعد نمبردار ہدایت اللہ خان کے ساتھ اوارسیر محکمہ تعمیرات نے بلچھرینگ میں کلوٹ کا بھی جائزہ لیا اور میٹلنگ کے دوران کلوٹ کو مضبوط بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں