Baam-e-Jahan

سرباز اور شہروز نے مکالو سر کرلی


گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سرباز خان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے کاشف شہروز نے نیپال کی 8 ہزار میٹر اونچی اور دنیا کی پانچویں اونچی چوٹی ماؤنٹ مکالو سر کرلی۔

الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری کا کہنا ہے کہ 20 سالہ شہروز ماؤنٹ مکالو کی بلند چوٹی پر پہنچ گئے ہیں، جس کی کل اونچائی 8,485میٹرز ہے۔

کاشف شہروزدنیا کے پہلے سب سے کم عمر وہ پیما بن چکے ہیں جنہوں نے پانچویں بلند ترین چوٹی سر کی ہے، انہوں نے 23 دنوں میں تین چوٹینوں جن کی بلندی آٹھ ہزار سے زیادہ ہے کو سرکیا ہے۔

سرباز خان اب دنیا کے 11 کوہ پیماؤں میں سے ایک اور پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے 14 ایسے پہاڑ سر کیے ہیں جن کی بلندی 8 ہزار سے زائد ہے۔

سرباز خان کا ہدف 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام تر چوٹیوں کو سر کرنا ہے۔ بشکریپہ ڈان نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں