Baam-e-Jahan

ملک میں میں لوڈشیڈنگ برقرار، گرمی میں زندگی اجیرن بن گئی

ویب ڈیسک


ملک میں بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر  رکھی ہے۔

شہروں میں 4  سے 6 گھنٹے اور دیہات میں 8  سے 10 گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں اتوار کو چھٹی کے باوجود شہریوں کو کئی کئی بار بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ کئی شہروں میں گزشتہ  روز  بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ بار بار کی ٹرپنگ کی وجہ سے گھروں میں الیکٹرانکس کا سامان جلنے لگا ہے، گھروں کے پنکھے، ٹیوب لائٹس اور پانی کی موٹریں خراب ہونے لگی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے