Baam-e-Jahan

شناکی ہنزہ شاہراہ کی تعمیر میں غفلت کی مذمت کرتے ہیں، قراقرم نیشنل مومنٹ

ویب ڈیسک


قراقرم نیشنل موومنٹ کے سینئر رہنما گل شیر خان اور پیار علی نے ہنزہ شناکی شاہراہ کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شیناکی ہنزہ کے لوگوں کے لیے یہ بہت اہمیت کے حامل ہے اور قراقرم ہائی وے کے متبادل راستے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم گلگت بلتستان کی پی ٹی آئی حکومت اور اسلام آباد کی مخلوط حکومت کی غفلت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ منصوبہ عوام شناکی ہنزہ کے دیرینہ مطالبے اور جد و جہد کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ نے تمام رسمی کارروائی مکمل کرکے ٹھوس سفارشات کے ساتھ اکتوبر 2020 کو منظوری کیلئے محکمہ پلاننگ بھجوائی تھی لیکن دو سال کی طویل تاخیر کے بعد نئے سرے سے سروے اور پی سی ون بنانے کی ہدایت پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر مزید تاخیر ہوئی تو ہم کراچی سے ہنزہ تک احتجاج کریں گے۔ پیار علی نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف ہنزہ شناکی کے ہزاروں نفوس کو سفری سہولیات کیلئے اہم ہے بلکہ شاہراہ قراقرم کے ایک بڑے حصے کا متبادل بھی ہے اس کے باؤجود اس منصوبے کی منظوری اور تعمیر میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے. انہوں نے ہنزہ اور قراقرم کے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس منصوبے کی منظوری اور تعمیر کے حوالے سے عوام شناکی کے موقف کی تائید کریں اور اہلیان شناکی کے احتجاجی دھرنے میں شامل ہو کر اس منصوبے کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ تمام ترقیاتی منصوبوں میں قراقرم کو نظرانداز کیا گیا ہے لیکن ہنزہ اور شیناکی ہنزہ قراقرم ریجن کے سب سے زیادہ نظر انداز کیے گئے علاقے ہیں۔ہمیں بائیس گھنٹے لوڈشیڈنگ، پینے کا صاف پانی اور قابل رحم انفراسٹرکچر کا سامنا ہے۔ بہت ہو گیا اب نوجوان بیدار ہو چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ حقوق کیسے چھینتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے