Baam-e-Jahan

چترالی وکیل پر تشدد کرنے والا ایڈشنل اسسٹنٹ کمیشنر نوکری سے معطل

ویب ڈیسک


ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر پشاور آفتاب احمد کو چترالی وکیل پر تششد کرنے کے الزام میں نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر پشاور آفتاب احمد نے گزشتہ دنوں چترال سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سید غفران اللہ پر پٹرول پمپ پر لائن میں کھڑے ہوئے بغیر پٹرول ڈالنے سے روکنے پر مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں سمیت تشدد کرکے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گیا تھا۔

تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر خیبرپختونخواہ کی وکلا برادری نے صوبے بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا تھا جس پر عدالت نے اے سی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد بیوروکرسی نے اے اے سی پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کی کال دی تھی جس کی وجہ سے صوبے بھر میں وکلا اور بیوروکریسی کے مابین تناؤ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

آج ایڈشنل اسسٹنٹ کمیشنر کو نوکری سے معطل کرنے کی نوٹیفیکشن بھی جاری کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے