Baam-e-Jahan

شیر قلعہ میں سیلاب نے تباہی مچادی، چھ افراد جانبحق

شیر نادر شاہی


گلگت بلتستان کے دورافتادہ گاوں شیر قلعہ کے نالے میں شدید طغیانی کےبعد سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سیلابی ریلے نے گھروں کا رخ کردیا جس کی وجہ سے ڈھائی سو سے ذائد گھر سیلاب کی ذد میں آگئے جس سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ جبکہ اس دوران سیلاب کی وجہ سے 6 مردو خواتین جاں بحق اور متعدد زخمی اور کئی افراد لاپتہ ہیں۔ سیلابی ریلے کی وجہ سے شیر قلعہ میں بڑے فش فارمز، پھلدار و غیر پھلدار درخت، دکانیں و دیگر املاک کے سیلاب کی ذد میں آنے سے کروڈوں کا نقصان ہوا ہے۔ جان بحق ہونے والوں میں گل سحر زوجہ نوشیر، گلشن دختر نوشیر، یاسمین زوجہ شین شاہ، حکیمہ زوجہ علی داد جبکہ لاپتہ ہونے والوں میں حبیبہ دختر شین شاہ اور مومیرہ دختر بجگی شامل ہیں۔

مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں


اس دوران ایس سی او کی طرف سے نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی معطلی سے رابطہ کاری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور عوام نے ایس سی او کی سروس معطلی کےخلاف شدید احتجاج کیا جبکہ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود عوام کو امداد ریلیف اور حفاظتی اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے شیر قلعہ کے عوام نے غذر روڈ پر احتجاجی دھرنا دے کر سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ سیلاب کا پانی کم نہ ہونے کی وجہ سے شیرقلعہ کے دیہی آبادی کو مزید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں