شیر نادر شاہی
یاسین برکلتی میں پہلی بار انڈر 16 ویمن فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے، اس سے ہماری بچیوں کو دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع ملے گا۔ فٹبال اور دیگر کھیلوں کے انعقاد سے ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں مدد ملے گی اور بچیوں میں خوداعتمادی پیدا ہوگی۔
فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی بچیوں زبردستی گراونڈ میں نہیں لایا گیا بلکہ ان کے باشعور والدین نے ان کو اجازت دی ہے اور وہ خود اپنی بچیوں کی سرپرستی میں وہاں موجود رہتے تھے۔
16 سال سے کم عمر بچیوں کی طرف سے کھیلوں میں حصہ لینے سے جن بے شعور لوگوں کو فحاشی نظر آتی ہے وہ اپنی ذہنوں اور تربیت پر ماتم کرے اور دین کے ٹھیکداروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے دنیا و آخرت کی فکر کرے ، نہتے بچیوں کے خلاف بکواسیات کرنے سے پہلے اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے بارے میں ذرا سوچے۔
آخر میں حکومت بالخصوص ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ سرِ عام حالات خراب کرنے کی دھمکی دینے والوں کو لگام دیں بصورت دیگر برکلتی یاسین کے غیور نوجوانان و عوام اپنی بہنوں کی حفاظت کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔