Baam-e-Jahan

عوامی ولیج کمیٹی برکولتی کے وفد کاحکام سے ملاقاتیں، مختلف مسائل سے متعلق گفتگو


ویب ڈیسک


عوامی ولیج کمیٹی برکولتی کے وفد شیرنادرشاہی سابق امیدوار جی بی اے، نمبردار برکولتی ہدایت اللہ، نیت ولی شاہ اور خلیفہ حسین پر مشتمل چار رکنی وفد نے ڈپٹی کمشنر غذر طیب سمیع، ایکسئین غذر شیرباز، ڈی ایچ او غذر اور انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غذر سے مختلف علاقائی مسائل کے حوالے سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر غذر سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ برانداس واٹر چینل کو فی الفور مرمت کرنے اور برکولتی میں یوٹیلٹی سٹور کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ کیا جس پر ڈی سی غذر نے دونوں مطالبات فی الفور حل کرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد وفد نے ایکسئین واٹر اینڈ پاور غذر سے ملاقات کی اورعوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے برکلتی کے لئے بجلی کمپلئین آفس کا قیام عمل میں لانے اور پرانے ٹرانسفرمرز کی تبدیلی کا مطالبہ کیا جس پر ایکسئین غذر نے نوٹس لیتے ہوئے آر ای برقیات یاسین کو حکم دیا کہ وہ فی الفور دونوں مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔
اس کے بعد ولیج کمیٹی کی وفد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غذر سے ملاقات کی اور سی کلاس ڈسپنسری کے مسائل سے آگاہ کیا۔
عوامی ولیج کمیٹی برکولتی کی وفد نے انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر سے بھی ملاقات کی اور ٹریکٹر اور گاڑیوں کے کرایوں کے حوالے سے سرکاری نرخناموں پر عملدرامد یقینی بنانے کی تلقین کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے