Baam-e-Jahan

نوجوان طالب علم بونی روڈ پر ریشن کے قریب موٹر سائیکل سمیت دریائے چترال میں گر کر لاپتہ۔ تلاش جاری۔

گل حماد فاروقی


تورکھو اپر چترال سے تعلق رکھنے والا نوجوان طالب علم موٹر سائیکل سمیت دریائے چترال میں گر کر لاپتہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شایان احمد جو موٹر سائیکل پر چترال سے آ رہا تھا ریشن کے قریب اویر پل کے پاس دریائے چترال میں موٹر سائیکل سمیت گر کر لاپتہ ہوا گیا۔ پشاور یونیورسٹی میں پروفیسر محمد جمیل چترالی کا بھتیجا شایان احمد ولد شکیل احمد عمر سولہ سال جو عصر کے وقت موٹر سائیکل پر بونی کی جانب جارہا تھا کہ ریشن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔
شایان احمد نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کی بہنیں بھی اسی سڑک پر جارہی تھیں جن کو شایان احمد نے کراس کرکے آگے نکلا اور ان کے سامنے موٹر سائیکل سمیت دریا میں گر گیا۔ حادثے کے فوراً بعد بہنوں نے ریشن جاکر لوگوں اور گھر والوں کو بتایا کہ شایان دریا میں گر گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس کی تلاش شروع کردی تاہم ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ چترال میں سڑکوں کی حالت نہایت ناگفتہ بہہ ہے۔ مقامی لوگ اکثر شکایت کرتے رہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر نگرانی جو سڑک کی کشادگی ہورہی ہے اس میں ٹھیکدار دریا کی جانب غیر معیاری حفاظتی دیوار تعمیر کررہا ہے۔
ہمارے نمائندے نے پشاور یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر جمیل سے فون پر بات کرکے ان سے اس واقعے کے بارے میں تفصیلات پوچھی جنہوں نے تصدیق کرلی کہ شایان احمد میرا بھائی کا بیٹا تھا جن کی تین بہنیں ہیں اور یہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جو اس حادثے کا شکار ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی ریسکیو 1122 والوں سے بات ہوئی ہے جو ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

شایان احمد کی فائل فوٹو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے