Baam-e-Jahan

ڈسٹرکٹ یوتھ پولو فیسٹیویل احتتام پذیر

فائنل میچ میں چترال ٹیم نے دروس ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کردی۔


 رپورٹ: گل حماد فاروقی


لوئر چترال میں ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے  دس روزہ ڈسٹرکٹ یوتھ پولو فیسٹول اختتام پذیر ہوا۔

 جس میں تحصیل دروس اور تحصیل چترال کے سترہ ٹیموں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ دروس اور چترال کے پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

 چونکہ دروس  پولو گراؤنڈ پچھلے اٹھاتیس سالوں سے ویراں پڑا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے کھلاڑیوں کو پولو کھیلنے کے مواقع  اور  سہولت میسر نہیں آتے تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے بہت اچھا  پولوکھیلا۔

فائنل میچ میں چترال پولو ٹیم نے دروس پولو ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گولوں  سے   شکست دے کر  فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی۔

 پولو کوچ آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ پولو ایک مہنگا کھیل ہے جو حکومت کی توجہ چاہتی ہے اس سے سیاحت بھی فروغ پاسکتی ہے۔

فائنل میچ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر  لوئر چترال انوار الحق مہمان خصوصی تھے۔

  جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات بھی تقسیم کئے۔

 ڈی سی چترال کا کہنا ہے کہ پولو  کھیل کو مزید ترویج دے کر اس کی ذریعے سیاحت کو بھی فروع  دینے کی کوشش کریں   گے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر  چترال عامر زمان  نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب چترال بھر میں کھیل کے میدانوں میں پھر سے رونقیں  آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے