Baam-e-Jahan

ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں تبدیلی کی مذمت  


نمائندہ خصوصی


ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن گلگت بلتستان نے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے 65 سال کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو وہ احجاج  کرنے پر مجبور ہوں گے۔

صوبائی دارلخلافہ میں ہسپتال پی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے عہدے داروں اور ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں انہوں  نے کہاکہ ڈاکٹروں کی ریٹائرمینٹ کے عمر کی حد 60 سے بڑھا کر 65 کرنا طبی شعبے میں خدمات انجام دینے والون سے زیدتی ہے

انہوں نے کہا کہ بہت سے جونئیر ڈاکٹر بے روزگار ہیں، اور مستقبل قریب میں اپنی اسپیشلائزیشن مکمل کرنے کے قریب ہیں جنہیں اس فیصلے سے بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    پُورے مُلک میں کہیں بھی ایسا قانون موجود نہیں ہے لیکن جی بی حکومت خلاف قانون کام کر رہی ہے جس سے بہت سارے ڈاکٹروں کا حق مارا جائے گا۔ اس فیصلے سے وہ ڈاکٹر بھی متاثر ہوں گے جو ۶۰ سال کی عمر کے بعد ریٹائر ہو نا چاہتے ہیں۔ اس فیصلے سے ان کے اگلے گریڈ میں ترقی پانے کے امکانات بھی کم ہو جائنگے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ریٹائرمنٹ کے لئے عمر کی حد 60 سال کو ہی برقرار رکھے اور اگر کسی شعبے میں ماہر ڈاکٹروں کی کمی ہو تو 60 سال کے بعد ریٹا۴ر مینٹ کے بعد انہیں کنٹریکٹ نوکری دی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ بل واپس نہیں لیا گیا تو وہ نئے قانون کے خلاف بھرپُور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے