رپورٹ: کریم اللہ
اپر چترال کے سیلاب متاثرین گزشتہ دو ماہ سے خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اب موسم سرما اپنے جوبن پر ہے
جبکہ برف باری کا سلسلہ بھی شروع ہوا ہے تو خطرہ یہ پیدا ہورہا ہے کہ کہیں خیموں میں مقیم یہ متاثرین سردی سے ٹھٹھر کر مر نہ جائیں۔ اس سلسلے میں ہم نے اپر چترال بریپ کے متاثرین کے حالت زار جاننے کے لئے چیرمین ویلج کونسل بریپ موسی نبی خان کا انٹرویو کیا ہے وہ ملاحظہ فرمائیں۔