Baam-e-Jahan

ڈی ایچ او ہنزہ کے غیر اخلاقی رویے کی پرزور مزمت کرتے ہے۔ عوامی  ورکرز پارٹی چیپورسن یونٹ ہنزہ


چیپورسن گوجال ہنزہ (پ ر)


چیپورسن 10 بستروں پر مشتمل  ہسپتال  کے مالکان کے ساتھ ڈی ایچ او ہنزہ کی بداخلاقی نے پورے علاقے کی عزت نفس کو مجروع کیا ہے۔

  نوجوان رہنماہ عاشق علی نے عوامی ورکرز پارٹی چپورسن یونٹ کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان   میں  سائل ظفراقبال کے ساتھ غیراخلاقی رویہ  برتنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ سائل ظفراقبال نے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے درخواست پر ہسپتال کے لئے اپنے پستنی زمین دی تھی۔ جس کے معاوضے کے لیے وہ سال ہاسال ڈی ایچ او ہنزہ کے دفتر کا چکر کاٹتا رہا۔

 اس بار ڈی ایچ او ہنزہ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سائل کو اپنے دفتر سے دھکا  مارکر بے دخل کیا اور سائل  کے ساتھ گالم گلوچ   کیا۔

   ڈی ایچ او نے نا صرف  ظفر اقبال کو ٹھیس پہنچایا ہے بلکہ پورے علاقے کے لوگوں کی  عزت نفس کو مجروع کیا ہے۔ عاشق علی نے مزید کہا کہ  ہم عوامی ورکز پارٹی چپورسن یونٹ کی جانب سے چیف سکریٹری گلگت بلتستان، سکریٹری محکمہ صحت گلگت بلتستان اور ڈی سی ہنزہ سے پرزور اپیل کرتے ہے کہ وہ سائل ظفر اقبال کے  معاوضے ادا کردے اور ڈی ایچ اور ہنزہ کے خلاف قانونی  کریں  اور ضلع ہنزہ سے فی الفور ان کا تبادلہ  کردیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے