Baam-e-Jahan

انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے پشاور میں پروگرام کا انعقاد


رپورٹ: کریم اللہ


انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے چترال رورل سپورٹ پروگرام اور پشاور میں مقیم چترالی وکلاء برادری نے ڈسٹرکٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن پشاور کے مین ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

 اس موقع پر مقررین نے انسانی حقوق کے ساتھ منسلک مسائل پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نور عالم خان تھے۔ جبکہ ان کے ساتھ وکلاء برادری سے تعلق رکھنے والے نامور وکیل طارق آفریدی ممبر پاکستان بار کونسل نے شرکت کی۔

اس موقع پرمہمان خصوصی نے  تقریر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے نظام میں موجود نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر ان کو حل کرنے پر زور دیا۔ پروگرام کے اختتام پر Legal aid cell اور Chitral Lawyer Forum کے سربراہ ایڈوکیٹ شاہد علی یفتالی نے انسان اور انسانی حقوق کے باہمی تعلق اور ان کا معاشرے کے اثرات پر روشنی ڈالی۔

 انہوں  نے تنظیم کی جانب سے  مختلف موقعوں پر دی جانے والی قانونی معاونت پر بھی گفتگو کی۔  اس کے علاوہ ریسرچر و اسکالر علی اکبر قاضی نے بھی اسی دن کی مناسبت سے تقریر کی۔

تنظیم کے CEO امیر علی شاہ، سرپرست اعلی ایڈوکیٹ شکیل درانی اور وائس پریذیڈنٹ خورشید عالم نے پروگرام میں شرکت کرنے والے سارے مہمانان گرامی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی چترال میں انسانی حقوق کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اپنی خدمات پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں