Baam-e-Jahan

پاکستان ایران باہمی تجارت کا فروع وقت کی اہم ضرورت


رپورٹ: کریم اللہ


پاک ایران دو طرفہ تجارت کے فروغ اور معیشت کی مضبوطی کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس خیبر پختونخوا میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا

جس میں ایرانی قونسلیٹ جنرل کراچی کے کمرشل اتاشی حُسین امینی اور

پشاور سے ایران کے کمرشل اتاشی حُسین مالیکی  خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اجلاس کی صدارت  کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے کی جبکہ دیگر شرکا میں  پشاور کے کاروباری حضرات، ویمن چیمبر کی سابق عہدیدار ، کاروبار سے منسلک خواتین اور مختلف شعبوں میں ایمپورٹ ایکسپورٹ سے وابستہ افراد، ریسرچرز اور میڈیا پرسنز  سمیت چترال جرنلسٹ فورم کے عہدیدار شریک ہوئے

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی کمرشل اتاشی حسین امینی نے کہا کہ پاک ایران دو طرفہ تجارت کا فروع وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لئے ایران پاکستانی بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور  ایران دونوں   ہمسائیہ ممالک ہیں دونوں ملکوں کا استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود دو طرفہ تجارت کا فروع ہے۔

ایرانی کمرشل اتاشی اور ایف پی سی سی آئی نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے تجارتی وفود کے تبادلے اور کاروبار میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے لئے جلد سے جلد عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں