Baam-e-Jahan

چپورسن روڈ کے لئے مختص فنڈ میں کٹوتی ظالمانہ اقدام ہے۔ عاشق علی


ہائی ایشیاء ہیرالڈ


چپورسن روڈ کے لئے مختص فنڈ میں کمی کرنا پی ٹی آئی حکومت کا ظالمانہ اقدام کی جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اس فیصلے سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی ورکر پارٹی چپورسن گوجال کے رہنما عاشق علی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے

انہوں  نے کہا کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے چپورسن کے عوام سے مذاق کیا جا رہا ہے اور ہر آنے والی حکومت جھوٹ پہ جھوٹ بولے جارہی  ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا  کہ تینوں بڑے پارٹیوں کے نمائندگان چپورسن روڈ کے نام پر سیاست کرتے آئے ہیں اور ووٹ کی خاطر عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں۔

موجودہ وزیراعلی خالد خورشید اور ہنزہ سے منتخب ہونے والے نمائندوں کے جھوٹے اعلانات بھی کوئی کام نہیں آیا۔

عاشق علی نے  مزید کہا ک محکمہ تعمیرات کے بدعنوان اہلکاروں اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے خرد برد کئے گئے اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ  عوامی ورکر پارٹی ہر عوامی مسائل کو اجاگر کرتی آرہی ہے اور  اس اہم مسئلے پر چپورسن کے عوام کے ساتھ  کھڑی ہے۔ اور آواز بلند کرتی رہے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی  کہ عوام چپورسن اس مسئلے پر جو بھی فیصلہ کرے گا عوامی ورکرز پارٹی گوجال ہنزہ اس کی تائید کرے گی۔انہوں نے عوام بالخصوص پڑھے لکھے نوجوانوں سے اپیل کیا کہ وہ حکمران طبقوں کی پارٹیوں کا ساتھ دینے کی بجائے عوام دوست اور ترقی پسند قوتوں کو کامیاب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے