Baam-e-Jahan

صوبائی حکومت کی جانب سے میناور میں عوامی زمینوں پر قبضہ کے خلاف احتجاج


گلگت: شیرنادرشاہی


گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار کے نام پر عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ دنوں سکوار گلگت کے مقام پر نگر سے تعلق رکھنے والے متاثرین کے گھروں کو انتظامیہ کی طرف سے مسمار کردیا گیا تھا جس کے خلاف گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت زمینین واگزار کرایا۔

گزشتہ 21 دسمبر کی شام کو مناور گلگت میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر مناور کے عوام کی طرف سے شدید رد عمل ہوا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے احتجاج کرنے والے زمین مالکان اور عوام کو ڈرانے کے لئے گولی چلانے کی دھمکی دے دی جس کے جواب میں عوام نے کہا کہ ہم اپنی ملکیتی زمینوں پر قبضہ چھڑانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

گلگت بلتستان میں کوئی زمین خالصہ سرکار نہیں ہے یہاں کی زمین یہاں کے پہاڑ یہاں کے باسیوں کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئیں۔

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان عوام مینور کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ کامریڈ بابا جان

زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دے کر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریکٹر اور بلیڈ ساتھ لے کر مناور آئے جس کے جواب میں عوام نے ٹریکٹر کے سامنے لیٹ کر زمینوں پر داخل ہونے سے روک دیا۔

اس دوران زمینوں پر سرکار کی طرف سے قبضے کے خلاف گلگت شہر سمیت پورے گلگت بلتستان کے عوام نے مذمت کی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے عوامی ملکیتی زمینوں کو خالصہ سرکار قرار دے کر قبضہ کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

بنی گالہ کی چوکیداری کرنے والوں نے گلگت بلتستان کی زمینوں کے تحفظ کی قرارداد مسترد کر کے عوامی زمینوں پر قبضے کی راہ ہموار کی۔ مناور کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اپنی زمینوں کی حفاظت کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ وہاں کے عوام اپنی زمینوں کے تحفظ کے لئے تحریک چلائیں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

قائد حزب اختلاف امجد حسین ایڈوکیٹ

اس دوران حلقے کے ممبر اسمبلی و وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی  فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ ل لینڈ رفارمز کمیٹی گلگت بلتستان کی زمینوں کے حوالے عملی کام کر رہی ہے۔ ایسے حالات میں عوامی جذبات سے نہ کھیلے،

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مناور کی عوام مشکلوں سے دوچار ہے حکومت عوامی حقوق کی محافظ ہے اس حوالے سے انتظامیہ کو متنبہ کیا جاچُکا ہے کہ حکومت کے علم میں لائے بغیر کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔

لینڈ رفارمز کمیٹی گلگت بلتستان کی زمینوں کے حوالے عملی کام کر رہی ہے۔ ایسے حالات میں عوامی جذبات سے نہ کھیلے، مناور کی عوام مشکلوں سے دوچار ہے ۔حکومت عوامی حقوق کی محافظ ہے۔ صوبائی وزیر فتخ اللہ خان

ممبر گلگت بلتستان کونسل محمد ایوب شاہ نے خالصہ سرکار کے نام پر عوامی زمینوں پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ زمین نہیں انتطامیہ بلا جواز عوام کو تنگ نہ کریں۔ عوام اپنے زمینوں کی حفاظت کیلئے متحد ہوکر قبضہ مافیا کا مقابلہ کریں..

خالصہ سرکار کے نام پر عوامی زمینوں پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ زمین نہیں انتطامیہ بلا جواز عوام کو تنگ نہ کریں۔ عوام اپنے زمینوں کی حفاظت کیلئے متحد ہوکر قبضہ مافیا کا مقابلہ ۔کریں۔

ممبر صوبائی کونسل محمد ایوب شاہ

قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ مناور میں عوامی زمینوں پر قبضے سے باز رہیں۔ طاقت کے زور پر عوامی زمینوں پر قبضے کی کوشش کی گئی تو شدید ردعمل آئے گا۔ بنی گالہ کی چوکیداری کرنے والوں نے گلگت بلتستان کی زمینوں کے تحفظ کی قرارداد مسترد کر کے عوامی زمینوں پر قبضے کی راہ ہموار کی۔ مناور کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اپنی زمینوں کی حفاظت کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ وہاں کے عوام اپنی زمینوں کے تحفظ کے لئے تحریک چلائیں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین بابا جان نے مینور گلگت میں حکومت کی طرف سے جواب دشمن ظالمانہ رویہ کی بھر پور مذمت کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں کوئی زمین خالصہ سرکار نہیں ہے یہاں کی زمین یہاں کے پہاڑ یہاں کے باسیوں کی ملکیت ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئیں۔ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان عوام مینور کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں