گلگت (پ ر)
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی احتیاجی جلسے آج بھی جاری رہے آج عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر یعصوب الدین کی قیادت میں وفد نے گلگت کے ملحقہ علاقوں کے دورے کئے اور عوام کو چلو چلو گلگت چلو تحریک کی تیاری پر آمادہ کرنے اور تیار کرنےکے لئے تھے۔
اس موقع پر عوام نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور خوب نفرت کا اظہار کیا اور تمام علاقوں میں منعقد اجلاس میں حمایت اور تائید کے ساتھ عوام نے وعدہ کیا کہ گلگت کو عوام کے سمندر سے بھر دیں گے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حصول تک ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ان اجلاس اور میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزر عوامی ایکشن کمیٹی اکرام حیدر نے کہا ایک بار لانگ مارچ شروع ہوا تو ہمارے مطالبے بھی تبدیل ہوں گے یہ ناجائز اسمبلی سارے مسائل کی جڑ ہے جو تمام عوامی فنڈ ہڑپ کررہی ہے اس کے خاتمے کا مطالبہ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہوں گے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور ہم تاریخ دہرانے کے لیے تیار ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ایک اور رہنما اورنگزیب نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایکشن کمیٹی کا ساتھ دینا ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ جہاں حکومت کی طاقت ختم ہوتی ہے وہاں سے عوام کی طاقت شروع ہوتی ہے ہم عوام کی طاقت پر یقین کرتے ہیں انہوں نے کہا اب ان کو مزید وقت دینا قوم اور آنے والی نسلوں سے غداری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ بیداری کی علامت ہے اب بات بہت زیادہ دور جا چکی ہے اور گلگت میں عوام کی جم غفیر اور عوامی عدالت اس کا فیصلہ کرے گی۔ مقامی شرکاء نے عوامی ایکشن کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ آپ رات کے 12 بجے کال دیں ہم تیار اور بیدار ہیں پہنچ جائیں گے اور اپنا حق حاصل کریں گے ۔