رپورٹ: کریم اللہ
چترال، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
اس زلزلے کے مرکز کابل کے نزدیک بدخشان کا علاقہ تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5۔5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز چترال کے جنوبی علاقہ ارندو سے محض دس کلومیٹر دور تھا۔
ابھی تک کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے جھٹکے رات سات بج کر 26 منٹ کو پیش آیا۔ زلزلے کے جھٹکے چترال و گلگت بلتستان کے علاوہ افغانستان، خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں، پاکستان بھر اور بھارت میں بھی محسوس کیا گیا۔