رپورٹ: کریم اللہ
خیبر پختونخوا کے محکمہ کھیل و ثقافت کے زیر نگرانی صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ٹیموں کے درمیان انٹر کانسٹی چیونسی چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا۔
چیمپین شپ میں فٹبال کا فائنل میچ گزشتہ روز طماس اسٹیڈیم پشاور میں اپر چترال اور سوات کے درمیان کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوات کی ٹیم نے پینالٹی میں اپر چترال کو ہرا کر فائنل اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں اپر چترال فٹبال ٹیم کا مقابلہ مردان سے ہوا تھا جس میں اپر چترال کے کھلاڑیوں نے شاندار میچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردان کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرا کر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
یاد رہے اپر چترال میں سہولیات نہ ہونے کے باؤجود بھی نوجوانوں کا فٹ بال میں صوبائی سطح کے مقابلوں میں فائنل تک رسائی ایک بڑی کامیابی ہے۔
حکومت کو چاہئے کہ وہ تسلسل کے ساتھ اس قسم کے مقابلوں کا انعقاد کروائے تاکہ کھلاڑیوں کا اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے۔