Baam-e-Jahan

اپر چترال میں بجلی کی بے جا لوڈ شیڈنگ جاری


رپورٹ: کریم اللہ


اپر چترال میں موسم سرما کے شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہونا شروغ ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ سال روان میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر بیس سے بائیس گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ اور چوبیس گھنٹوں میں صرف دو سے تین گھنٹوں کے لئے بجلی آتی ہے اس کے بعد غائب۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز اپر چترال کے علاقہ پرواک میں علاقے کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہریں کا کہنا تھا کہ ایک جانب سردی کی لہر میں روز  بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب علاقے میں بجلی غیر معینہ مدت تک غائب رہنے کی وجہ سے لوگوں کے گھریلوں اور دفتری کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ محکمہ برقیات، اپر چترال ضلعی انتظامیہ اور منتخب ممبران نے اس مسئلے کو حل نہ کیا تو ہم خواتین کو لے کر سڑک بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

یاد رہے سن اسی کی دھائی میں اپر چترال کے لئے ریشن کے مقام پر چار میگاواٹ کا بجلی گھر تعمیر کیا گیا تھا۔ جو اس دور کے حساب سے علاقے کے لئے کافی تھا مگر اب  آبادی میں روز افزوں اضافے اور بجلی کے مانگ بڑھنے کی وجہ سے یہ بجلی گھر علاقے کے لئے ناکافی ہے۔ علاقے کے سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک اپر چترال کو نیشنل گرڈ سے کنکٹ کرکے واپڈا کی ٹرانزمیشن لائین نہیں بچھائی جاتی۔ علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ناممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے