Baam-e-Jahan

شمشال روڈ کو انسانی زندگیوں کے لئے محفوظ بنایا جائے۔ طالب علم رہنما منیبہ جان


ہائی ایشیاء ہیرالڈ


شمشال روڈ کو انسانی زندگیون کے لئے محفوظ بنایا جائے چپورسن کے عوام کے مطالبات کو من و عن حکومت پورا کرے چپورسن روڈ کی بحالی اور تعمیر میں تاخیر عوامی نمائندوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار طالب علم رہنما منیبہ جان  نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔

 میڈیا کے لئے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومت میں عوام فٹ بال بنے ہوئے ہیں ۔ عوامی مسائل کے انبار لگے ہوئے گلگت بلتستان کو وزراء نے بیوروکریسی کے حوالے کیا ہے اور کوئی بھی سیکریٹری اپنی  کرسی پر نہیں بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے  دفتری امور ٹھپ ہونے کے علاؤہ سائلوں کو بے پناہ مسائل و مشکلات درپیش ہے ۔

حکومت ناچ گانوں اور ایک دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو پورا کرنے کے لئے کام کرے اس وقت گلگت بلتستان میں خوراک کا بحران پیدا ہوا ہے آٹے کے حصول عام آدمی کے لئے ناممکن ہے اسی طرح دور دراز اور بالائی علاقوں میں اس شدید سردی میں عوام کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔ مبینہ جان

 انہوں نے  مزید کہا کہ حکومت ناچ گانوں اور ایک دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو پورا کرنے کے لئے کام کرے اس وقت گلگت بلتستان میں خوراک کا بحران پیدا ہوا ہے آٹے کے حصول عام آدمی کے لئے ناممکن ہے اسی طرح دور دراز اور بالائی علاقوں میں اس شدید سردی میں عوام کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے۔ مبینہ جان نے مزید کہا کہ ان پسماندہ اور نظر انداز علاقوں میں اس وقت سرفہرست چپورسن اور شمشال اور یہاں کے عوام ہیں جو اس دور جدید میں بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں سڑکوں کا سٹرکچر بگڑا ہوا ہے تعلیم  وصحت کا کوئی نظام  سرے سے موجود ہی نہیں ہے اس کے علاؤہ بھی بہت سارے مسائل ہیں ان مسائل کو فوری طور پر  حل کیا جائے اور ہم چپورسن اور شمشال کے عوام کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پر شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بشکریہ: ابشار ٹی وی

اپنا تبصرہ بھیجیں