Baam-e-Jahan

حنا جیلانی نے عمار جان کی پولنگ ایجنٹ بننے کا اعلان کر دیا۔


لاہور: (پ ر)


مزدور کسان پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے مکمل حمائیت کا وعدہ

لاہور کی سول سوسائٹی کے سرکردہ افراد کا حقوقِ خلق پارٹی کے امیدوار عمار علی جان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پیش کش۔

لاہور کی سول سوسائٹی کے لیڈنگ ممبران نے حقوقِ خلق پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 159 ڈاکٹر عمار علی جان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

ٹریڈ یونینوں، سماجی تنظیموں، تحریکوں، نوجوان تنظیموں اور بائیں بازو کے راہنماؤں کی جانب سے مکمل حمایت کی یقین دھانی۔

نوجوان

25  جنوری بدھ کے روز لاہور کی سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حنا جیلانی، حسین نقی، طاہرہ حبیب جالب، خاور ممتاز، محمد تحسین، محمد عرفان ہوت، عرفان کامریڈ، نیاز خان، محمد اکبر، جلوت علی، شائستہ جان، حارث آزاد، نورین رامیل، احمد رافع عالم، مہین پراچہ، رفعت مقصود، ہاشم بن راشد، نعیم یوسف گل، حنا شاہد، شائستہ جان، ڈاکٹر خالد جاوید جان، جلوت علی، فرح ناز، خالد محمود، پروفیسر نوشین زیدی، پروفیسر عمیم لطفی، بابا لطیف، مذمل کاکڑ، علی آفتاب، حسن رانا، عرفان مفتی، حیدر کلیم، بلال ظہور، طالب حسین، سارہ حسن، حنا شاھد، رانا عباد، صبا سلیم، و دیگر نے شرکت کی۔

حقوق خلق پارٹی کے صدر فاروق طارق، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمار جان، صدر پنجاب حقوق خلق پارٹی بابا لطیف اور سیکرٹری مزمل کاکڑ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

نوجوان

ڈاکٹر عمار علی جان نے سول سوسائٹی رہنماؤں کو حقوق خلق پارٹی کی حلقے میں جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سول سوسائٹی رہنماؤں کے سامنے اپنا منشور اور لائحہ عمل پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حلقہ مزدور تحریک کا گڑھ رہ چکا ہے، ہم اس حلقے میں گزشتہ کئی سالوں سے کام کر رہے ہیں، پرانے مزدور رہنما بھی جوق در جوق تحریک کے  ساتھ جڑ رہے ہیں جبکہ نوجوان کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد پارٹی کے ساتھ جڑ رہی ہے اور خواتین میں بہت اچھا کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حلقے میں صاف پانی کا مسئلہ بہت اہم ہے جبکہ قبرستان کی فراہمی لوگوں کا سب سے بڑا مطالبہ ہے۔

عمار علی جان نے بتایا کہ ہم عوامی مسائل کو ٹارگٹ کر رہے ہیں اور اسی کے گرد اپنی کیمپین کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر نوشین زیدی نے بتایا کہ ہم نے حلقے میں سمر کیپمس، سپوکن انگلش کلاسز، سٹریٹ لاء سکول، کلائمیٹ سائنس جسٹس سکول، ہیلتھ کیمپس، میڈیکل کیمپس اور تعیلم بالغان کے پروگرام شروع کئے۔

اس موقع پر ہیومن رائٹس کمیشن کی چیئر پرسن حنا جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم HRCP ادارہ کے طور پر غیر جانب دار ہیں۔ مگر ذاتی طور میں عمار جان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہوں۔ عمار جان ہمارے دوست بعد میں جبکہ امیدوار پہلے ہیں اس لئے وہ ان سے بطور امیدوار سوال کریں گے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں گے کہ ان سے سوالات کئے جائیں۔ حنا جیلانی نے اعلان کیا کہ وہ الیکشن والے دن عمار جان کی پولنگ ایجنٹ ہوں گی۔

حسین نقی نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ بائیں بازو کے لوگ الیکشن کی طرف جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لئے ایک باقاعدہ لائحہ عمل بنایا جائے اور الیکشن کے دن کی تیاری کرنا بھی بہت اہم مرحلہ ہے۔

مزدور کسان پارٹی کے کامریڈ عرفان کی جانب سے عمار علی  جان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا جبکہ نیشنل پارٹی پنجاب کے رہنما طالب حسین نے پارٹی کی جانب سے عمار جان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

مزدور رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ان کے پی پی 159 میں جن مزدوروں کے ساتھ رابطے ہیں وہ ان کے ساتھ میٹنگز پلان کریں گے۔

اس موقع پر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ حبیب جالب نے بھی عمار جان کی حمایت کا اعلان کیا کہ وہ ان کی کیمپین کا حصہ بھی بنیں گی۔

مسیحی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے نعیم یوسف گل اور رومل روئے نے بھی عمار جان اور حقوق خلق پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حقوقِ خلق پارٹی کے صدر بابا لطیف نے شرکا کو 29 جنوری کو ہونے والے آواز خلق مارچ کی دعوت دی اور کہا کہ ہم چاہتے ییں کہ سول سوسائٹی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔ آخر میں عرفان کامریڈ، ڈاکٹر خالد جاوید جان نے انقلابی شاعری سنائی اور طاہرہ حبیب جالب نے حبیب جالب کا کلام سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں