Baam-e-Jahan

برکولتی سلپی بھرنالہ لیز کو فی الفور روک کر عوام کے ساتھ ایگریمنٹ کیا جائے ویلج کمیٹی برکولتی


عوام کو اعتماد میں لئے بے غیر کسی بھی لیز پر کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ شیرنادر شاہی، نمبردار ہدایت، نیت ولی ، صوبیدار حسین ، آدینہ محمد و دیگر


یاسین(پ ر)

عوامی ویلج کمیٹی برکولتی کا ایک ہنگامی اجلاس برکولتی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ویلج کمیٹی برکولتی کے ممبران و عہدیداران کے علاوہ عمائدین برکولتی نے شرکت کی۔

اجلاس میں لوڈشیڈنگ اور لیزز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق امیدوار جی بی  اے یاسین سمال شیرنادر شاہی، صوبیدار حسین، نمبردار ہدایت اللہ، نمبردار عرفان اللہ، فیض امان، نیت ولی شاہ المعروف قوت، نمبردار حیدر، محمد بشیر خان، شیر قادر، زینت امان و دیگر نے کہا کہ حکومت نے عوامِ برکولتی کو اندھیرے میں رکھ کر سلپی بھر نالے میں لیز آرڈر جاری کیا ہے اور بابائے یاسین نامی کمپنی نے عوام برکولتی سے بے غیر ایگریمنٹ کے لیز پر کام شروع کردیا ہے جس کی عوام برکولتی مذمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ برکولتی سات سو پچاس گھرانوں پر مشتمل ہے معدنیات نکلنے کے بعد ماحولیات پر اثر پڑے گا جس سے پورا برکولتی زد میں آجائے گا لیکن حکومت نے کمپنی کو عوام کو اعتماد میں لئے بے غیر کام شروع کرنے کی اجازت دی ہے اور کمپنی تین ماہ سے بے غیر ایگریمنٹ کے کام کر رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام سے ایگریمنٹ کرنے تک اس کام کو روکا جائے بصورت دیگر عوام خود کمپنی کو کام سے روکنے پر مجبور ہوگی۔

ممبران نے مزید کہا کہ محکمہ برقیات سے تعاون کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام مشتعل ہیں۔ محمکہ برقیات کے اورسیر نے کمیٹی کے ساتھ مل کر کے  چھاپے لگائی اور غیرقانونی کنکشنز، کنڈے اور خراب میٹرز اٹھائے جس کے لئے کمیٹی نے تعاون کیا سینکڑوں غیرقانونی کنکشنز کاٹنے اور فیوز لگانے کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا۔ محکمہ برقیات لوڈشیڈنگ میں کمی کرے بصورت دیگر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے