Baam-e-Jahan

چترال اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے


ہائی ایشیاء ہیرالڈ

چترال اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان، افغانستان اور تاجکستان اور ازبکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ رات نو بج کر 47 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کا مرکز  اشکاشم تاجکستان سے 61 کلومیٹر دور ہندوکش کے پہاری سلسلے تھے۔ زلزلے کا مرکز زیر زمین 180 کلومیٹر گہرائی تھی ۔  

ماہریں کے مطابق زلزلے کی شدت کو تو محسوس کیا گیا مگر زلزلہ کا مرکز انتہائی گہرائی پر ہونے کے باعث زیادہ نقصانات کا امکان نہیں۔

زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں