Baam-e-Jahan

آصف سخی کو ہراسان کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ عوامی ورکرز پارٹی


پ ر

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان پارٹی کے نوجوان لیڈر اور حلقہ 6 سے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق امیدوار کامریڈ  آصف سعید سخی اور پھسو گوجال کے نوجوانوں کا عوامی اور نجی زمینوں پر غیر قانونی اور وہ بھی رات کے اندھیرے میں سائن بورڈ نصب کرنے سےمنع کرنے پر FWO کا ان کے خلاف FIR درج کرنے کی درخواست کی مذمت کرتی ہے ۔

 جب کہ نشنل ہائے اتھارٹی NHA نے کئی سال گزرنے کے باوجود زمین کا معاوضہ ادا نہیں کیا ہے دوسری طرف ٹھیکیدار کمپنی روڑ کی بہتر مرمت کے بجائے ہزاروں روپے خرچ کرکے اپنا Logo دیواروں پر نصب کرتی ہے تاکہ وہ آہستہ آہستہ اپنا ملکیت کا دعوی کرسکیں ۔

 عوامی ورکرز پارٹی  کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ    گلگت بلتستان لینڈ ریفام بل  کے پیچھے FWO جیسے سرکاری کاروباری کمپنیاں, دیگر نجی کارپوریشنز  اور سرمایہ دار کھڑے ہیں جن کی نظریں گلگت بلتستان  کے بیش بہا قدرتی وسائل پر لگی ہیں یہ منافع خور کارپوریشنز گلگت بلتستان کی لولی لنگڑی اسمبلی اور اس میں بیٹھے مقامی سہولت کاروں کے ذریعے اس غیر قانونی بل کو پاس کرا کے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی تاریخی ملکیت سے محروم کرکے قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

 اے ڈبلیو پی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ FWO  سیاسی لیڈروں کو من گھڑت مقدمات میں الجھا کر عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں