Baam-e-Jahan

عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے رہنما آصف سخی کے خلاف ایف آئی آر قابلِ مذمت،

حکومت حق پرستوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔

 شیرنادرشاہی، رہنما عوامی ورکرزپارٹی گلگت بلتستان


پ ر

بدنام زمانہ کمپنی ایف ڈبلیو او کی جانب سے عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان پارٹی کے نوجوان لیڈر اور حلقہ 6 سے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق امیدوار کامریڈ  آصف سعید سخی اورپھسو گوجال کے نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما و سابق امید وار جی بی اے یاسین سمال شیرنادر شاہی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ڈبلیو او نامی کمپنی ایک طرف  عوامی اور نجی زمینوں پر غیر قانونی اور رات کے اندھیرے میں سائن بورڈ نصب کرتی ہے تو دوسری طرف اسے  منع کرنے پر نوجوانوں کے خلاف FIR درج کرواتی ہے۔ بدنام زمانہ کمپنی ایف ڈبلیو او عوامی ملکیتی زمینوں پر بے غیر کارکردگی کے اپنا سائن بورڈ نصب کرتی ہے جس سے قدرتی مناظر خراب ہوجاتے ہیں اور بعد ازاں ان ہی زمینوں پر ملکیت کا دعویٰ کرتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان یہ سمجھتی ہے کہ مجوزہ    گلگت بلتستان لینڈ ریفامز بل  کے پیچھے FWO جیسے سرکاری کاروباری کمپنیاں, دیگر نجی کارپوریشنز  اور سرمایہ دار کھڑے ہیں جن کی نظریں گلگت بلتستان  کے بیش بہا قدرتی وسائل پر لگی ہوئی ہیں یہ منافع خور کارپوریشنز گلگت بلتستان کی لولی لنگڑی اسمبلی اور اس میں بیٹھے مقامی سہولت کاروں  کے ذریعے اس غیر قانونی بل کو پاس کرا کے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی تاریخی ملکیت سے محروم کرکے قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ FWO سیاسی لیڈروں کو من گھڑت مقدمات میں الجھا کر عوام کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 شیر نادر شاہی نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی  ان عوام دشمن اور منافع خور اداروں کے مذموم عزائم  کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور نوجوانوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ متحد ہو کر اس قانون کے خلاف مذاحمتی تحریک تشکیل دیں اور کامریڈ آصف سعید سخی اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آصف سخی کے خلاف ایف آئی آر ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی مظاہرے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے