Baam-e-Jahan

کتا اب ٹوئیٹر کا نیا لوگو بن گیا

کتا

ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا لوگو پرندے سے تبدیل کرکے کتا کر دیا۔

رپورٹ: کریم اللہ

جب سے ایلون مسک نے ٹوئیٹر خرید لیا ہے تب سے اس میں مسلسل تبدیلی لائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئیٹر ہنڈل میں سبز رنگ کے نشان یعنی آفیشل کے لئے اب فالوورز کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ کوئی بھی صارف چند ڈالر دے کر بلیو ٹیک حاصل کر سکیں گے۔

اسی طرح ٹوئیٹر میں محدود الفاظ پر مشتمل تحریروں کی جگہ طویل تحریروں کی بھی اجازت دینے کی اعلان کیا تھا۔

اور اب یہ نیا فیصلہ آیا کہ ٹوئیٹر کا لوگو اب پرندہ نہیں بلکہ کتا رکھا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی پرندے والا لوگو ہٹا کر کتے کا لوگو اپلوڈ کیا گیا۔

 ٹوئیٹر کا نیا لوگو

انڈیپنڈنٹ اردو کی گریم میسی  کی رپورٹ کے مطابق ” ایلون مسک نے ٹوئٹر برڈ کو کرپٹو کرنسی ڈاج کوائن والے کتے شیبا اینو کے ساتھ تبدیل کر دیا ہے جس کے باعث اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت 30 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔

ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ان کے وکلا نے جمعہ کو ایک وفاقی جج سے 258 ارب ڈالر کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی۔ مذکورہ مقدمے میں اس کاروباری شخصیت پر ڈاج کوئن کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے اور اسے 36 ہزار فیصد تک اوپر لے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

لوگو میں تبدیلی کے بعد ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس کے متعلق ایک میم شیئر کی۔ اس اکاؤنٹ کے 13 کروڑ30 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

ایلون مسک نے اس کرپٹو کرنسی کے بارے میں کئی ٹویٹ کیے ہیں۔ اس کوئن کو پہلی بار 2013 میں مذاق کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ اس کرنسی کے بارے میں ایلون مسک کے زیادہ تر کمنٹس کے نتیجے میں قیمت تبدیل ہوئی۔

CoinMarketCap.com  کے مطابق ڈاج کوائن آٹھویں سب سے قیمتی کرپٹو کرنسی ہے جس کی مارکیٹ کی حد تقریباً 13 ارب ڈالر ہے۔

ایلون مسک کے خلاف 2022 میں دائر ہونے کیس میں ان کے وکلا نے کہا تھا کہ ڈاج کوئن کے بارے میں ان کے ریمارکس ’بے ضرر اور اکثر احمقانہ‘ تھے۔ مقدمے میں ٹوئٹر، ٹیسلا اور بورنگ کمپنی کے نام شامل ہیں۔

سال2021  میں جب ایلون مسک نے سیچرڈے نائٹ لائیو میں میزبانی کے دوران اس کرنسی کا ذکر کیا تو ڈاج کوئن کی قیمت گر گئی تھی۔

ایلون  مسک کی ماں مے مسک نے ان سے پوچھا کہ وہ ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر ان کے لیے کیا لائے ہیں۔

مائے مسک نے کہا، ’میں اپنے مدرز ڈے کے تحفے کے لیے پرجوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ ڈاج کوئن نہیں ہے۔‘

ایلون مسک نے کہا، ’وہی ہے، یقیناً وہی ہے۔‘

ٹی وی شو ’ویک اینڈ اپ ڈیٹ‘ کے اس سیگمنٹ کے دوران، وہ ایک ایسے کردار کے طور پر سامنے آئے جو یہ نہیں بتا سکتا تھا کہ ڈاج کوئن اصل میں ہے کیا۔

دسمبر 2021 میں ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹیسلا کچھ مصنوعات کے لیے ڈاج کوئن قبول کرنا شروع کر دے گی، اس کے بعد مذکورہ کرنسی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری 2022 میں جب انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ڈاج کوئن کے ذریعے ادائیگیاں شروع ہیں تو اس کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے