Baam-e-Jahan

دیامر بھاشا ڈیم میں جان بحق ہونے والوں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایک ایک کروڑ کا معاوضہ دیا جائے۔ اے ڈبلیو پی


پ ر

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان نے دیامر باشا ڈیم پروجیکٹ پر ہونے والے آج کے افسوس ناک واقعہ جس میں تین قیمتی جانوں کے ضائع کے علاوہ متعدد افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چیرمین کامریڈ بابا جان، آصف سعید سخی، اکرام اللہ بیگ، جمال رضوان اللہ بیگ اور دیگر نے اس حادثے کو دیامر باشا ڈیم کے انتظامیہ کی غفلت قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور جو بھی اس غفلت کے مرتکب قرار پائے اس سے قرارواقع سزا دیا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس  سانحہ میں جو افراد جان بحق ہوئے ہیں ان کے لواحقین کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق کم از کم فی کس ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائے اور زخمیوں کی بہترین علاج ومعالجہ کا بندوبست کے ساتھ ان کے لئے کم از کم پچاس لاکھ روپے فی کس حرجانہ ادا کیا جائے ۔

عوامی ورکرز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے اور جہاں بھی محنت کار عوام کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوگی پارٹی ہمیشہ مزدوروں اور محنت کشوں کی بھر پور مدد اور ظلم و ناانصافی کے خلاف بھر پور جدوجہد کرتی رہی گی۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے