تحریر: الطاف اعجاز
اگر آپ مخلص انسان ہیں تو آپ کا وجود منافق اور دھوکہ باز لوگوں کے لئے پردیس کی مانند ہے۔ ایسے لوگ آپ کی زندگی میں آنے کے بعد جلد ہی ان کو ان کے گھر کی تلاش ہوگی یعنی ایک ایسے آدمی کی تلاش جس کا وجود دھوکہ، دغابازی اور بے وفائی سے بھرا ہوا ہو تاکہ وہ اس آدمی کے وجود میں سکوں پا سکیں۔
جو لوگ ہمارے دل میں اترتے ہیں وہ لوگ دراصل ہمارے اعمال ہوتے ہیں، اچھے یا برے، لیکن ہمارے اعمال، ہمارے خیالات اور نیتوں کا کھاتہ۔ یہ جو آدمی زندگی کی ہر حالت میں آپ کے ساتھ وفا کی تصویر بنے کھڑا ہے، یہ کون ہے، یہ آپ کے کردار کا صلہ ہے۔
جو لوگ ہمارے دل میں اترتے ہیں وہ لوگ دراصل ہمارے اعمال ہوتے ہیں، اچھے یا برے، لیکن ہمارے اعمال، ہمارے خیالات اور نیتوں کا کھاتہ۔ یہ جو آدمی زندگی کی ہر حالت میں آپ کے ساتھ وفا کی تصویر بنے کھڑا ہے، یہ کون ہے، یہ آپ کے کردار کا صلہ ہے۔ یہ تو سمجھ میں آرہا ہے کہ لوگ ملتے ہیں اور بچھڑ جاتے ہیں،انسانوں کا ایک سمندر اور اس سمندر میں ہر ایک چہرہ اپنے وقت پر اپنے حصے کی زندگی اپنے استطاعت پر جیتا ہے اور وقت آنے پر خاموشی کے ساتھ اس کارواں سرائے سے رخصت ہوجاتا ہے۔
انجام کے لحاظ سے شاہ و گدا دونوں اس اسٹیج پر برابر ہیں، دونوں کے ہاتھ خالی ہیں۔ یہ تو ٹھیک ہے لیکن چہروں کے اس سفر میں ان چہروں کا کیا جو آتے ہیں اور دل میں اترجاتے ہیں۔ بندہ ملتا ہے، باتیں ہوتی ہیں، کچھ مدت کے لئے اپنی انانیت کے خود ساختہ ڈھانچوں سے ہم باہر آنے لگتے ہیں اور جب تک ہمیں ہوش آجائے دل کے دروازے اس بندے کے لئے کب کا کھل چکے ہوتے ہیں۔
انجام کے لحاظ سے شاہ و گدا دونوں اس اسٹیج پر برابر ہیں، دونوں کے ہاتھ خالی ہیں۔ یہ تو ٹھیک ہے لیکن چہروں کے اس سفر میں ان چہروں کا کیا جو آتے ہیں اور دل میں اترجاتے ہیں۔
بندہ حیران رہ جاتا ہے کہ یہ کیا ہوگیا۔ دل میں اترنے والے لوگ دل سے کبھی نہیں اترتے، اور جو دل سے اتر جاتے ہیں وہ کبھی دل میں اترے تھے ہی نہیں۔ ہر میٹھی چھری والا آدمی ضروری نہیں کہ دل میں اترے، بشرط یہ کہ آپ خود اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور نہ ہوں، ورنہ آپ کے حصے میں بھی وہی لوگ آئیں گے جیسے آپ خود ہیں۔ اگر اپ مخلص ہیں تو پریشان نہ ہوجائیں آپ کی زندگی میں صرف وہی لوگ رہ جائیں گے جو مخلص ہیں۔ جو لوگ ہمارے دل کو چھو جاتے ہیں وہ ہمارے آئینے ہیں۔ ہم اپنے بہت ہی قریبی دوستوں کے ذریعے اپنی کردار کا درست اندازہ لگا سکتے ہیں۔ تو کیا خیال ہے، لوگ آپ کے ساتھ وفادار کیوں ہیں یا پھر آپ کو دھوکہ کیوں دیتے ہیں۔۔۔۔۔اندر جھانکیں۔