Baam-e-Jahan

بہن کی شادی میں ہوائی فائرنگ سے بھائی کی موت


گلگت

نگر سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر ظفر عباس دنیور، گلگت میں اپنی بہن کی شادی میں موجود تھے، کہ  جشن  کے دوران ہوائی فائرنگ کی وجہ سے ان کے سر میں گولی لگی۔ اور وہ جان کی بازی ہار بیٹھے۔

ایک افسوسناک واقعہ میں گلگت کے علاقے دنیور میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے پھیکڑ نگر سے تعلق رکھنے والا نوجوان سافٹ ویئر ڈویلپر ظفر عباس جان کی بازی ہار گیا۔

عباس ایک باصلاحیت اور ہونہار سافٹ ویئر انجینئر تھا جس نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU) سے گریجویشن کیا تھا۔ وہ uConnect Technologies  کے  ساتھ سینئر سافٹ ویئر ڈویلپر کے طور پر پچھلے سات سالوں سے کام کر رہے تھے۔

اس واقعے نے ایک بار پھر ہوائی فائرنگ کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت کو سامنے لایا ہے جو کہ گلگت میں شادیوں اور دیگر تقریبات کے دوران ایک عام سی بات بن چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے