Baam-e-Jahan

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے پی ٹی آئی کی جانب سے گھیراؤ جلاؤ کی مذمت


بام جہاں


پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کا اہم اجلاس اپوزیشن لیڈر و صوبائی صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ کے چمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری انجنیئر محمد اسماعیل، سینئر نائب صدر جمیل احمد، ممبر سی ای سی، محمد موسی، نائب صدر محمد علی اختر، رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن ایڈوکیٹ، کوآرڈینیٹر اقبال رسول، سینئر رہنما آفتاب حیدر، میڈیا کوآرڈینیٹر امان بونجوی نے شرکت کی۔

 اجلاس میں پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر ذیلی تنظیموں کی مکمل تنظیم سازی سمیت پیپلز پارٹی ہیومن رائیٹ ونگ کے حوالے سے گفت وشنید کی گئی۔ پارٹی مدر ونگز اور ذیلی تنظیموں کو گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 اس موقع پر کہا گیا کہ اجلاس کے شرکاء نے 9 مئی کے واقعات کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا۔ ملک بھر میں قومی املاک، یادگار شہداء، ریاستی املاک کے  جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ تضحیک اور بے حرمتی کی گئی، کور کمانڈر لاہور اور جی ایچ کیو پر باضابطہ طور  پری پلان  حملہ کیا گیا۔ جس  کی بھر پور مذمت کی گئی ۔

میٹنگ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ لاہور اور راولپنڈی کے ریاستی املاک کے جلاؤ گھیراؤ  تضحیک و بے حرمتی کے خلاف مقدمات کے مرکزی ملزمان گلگت بلتستان حکومت کے اعلی ترین عہدوں کا سہارا لے کر قانونی کارروائی اور ٹرائل سے بچے ہوئے ہیں ۔ حکومتی  اعلی ترین عہدوں کا  سہارا بہت جلد ختم کر کے قانونی کٹہرے میں ان کو کھڑا کیا جائے گا  اور قرار واقعی سزا دلائی جائے گی،

انہوں نے مزید کہا کہ  9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کرائے گئے ہیں   جوکہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں