پ ر
عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما کامریڈ بابا جان، اکرام جمال، آصف سخی، شیر نادرشاہی، فرمان بیگ، رضوان بیگ و دیگر نے بی این ایف رہنما کلام الدین مناوری کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کی ہے۔
مرکزی دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور حکومت عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے پرامن حق پرستوں کو انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کلام الدین مناوری نے عوامی ملکیتی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام سے قبضہ کرنے کے خلاف جدوجہد کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کلام الدین کو فی الفور رہا کیا جائے۔