رپورٹ: کریم اللہ
لوئر چترال کوہ کے علاقہ مروئے بالا میں ایک نوجوان اضغر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آج شام ساڑھے چار بجے کے قریب مروئے بالا کے رہائشی اعجاز الرحمن نے اضغر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔
تھانہ کوغوزی نے اس بات کی تصدیق کی ایس ایچ اور تھانہ کوغوزی نے بتایا کہ قاتل خود گرفتاری دے دی ہے اس کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جونہی تفتیش مکمل ہوگی سارے معلومات میڈیا کو دی جائے گی۔
نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔
ہمارے ذرائع کے مطابق 2011ء کو مروئے میں ایک چھ سال کے بچے کو زبخ کیا گیا تھا آج قتل ہونے واے اضغر اسی بچے کے قاتل تھے۔ جو کئی سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے کے بعد رہا ہو گئے۔ جسے آج اسی قتل ہونے والے بچے کے بھائی اعجاز الرحمن نے قتل کر دیا۔