Baam-e-Jahan

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں عالمی یوم غذائیت  کا انعقاد ہوا


بام جہاں


قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں عالمی یوم غذائیت کی مناسب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے سینئر انتظامی و تدریسی افسران، نیوٹریشن پروگرام ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،WFP  اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ایک روزہ تقریب بعنوان Importance of Right Nutrition stunting and Wasting سے خطاب کرتے ہوئے  مقررین  صحیح غذائیت کی کمی اور ضائع ہونے کے حوالے سے آگاہی دی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سینئر ڈین ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت تمام لوگوں میں آیوڈین کی کمی ہے غذائیت صحت اور ترقی کا ایک اہم حصہ ہے۔ بہتر غذائیت کا تعلق شیرخوار، بچے اور زچگی کی صحت، مضبوط مدافعتی نظام، محفوظ حمل اور بچے کی پیدائش، غیر متعدی امراض (جیسے ذیابیطس اور قلبی امراض) کا کم خطرہ، اور لمبی عمر سے ہے۔

مقریریں کا کہنا تھا کہ بہتر غزائیت  نہ ملنے، ناقص غذائیت، تناؤ، تھکاوٹ اور کام کرنے کی ہماری صلاحیت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ، یہ کچھ بیماریوں اور دیگر صحت کے مسائل جیسے: زیادہ وزن یا موٹاپا، دانت کا سڑنا، ہائی بلڈ پریشر جسے بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 انہوں نے خوراک اور بہتر  غذائیت کے حوالے سے گلت بلتستان میں حکومتی سطح پر کام کرنے پر زور دیا ۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے درمیان سوینئرز اور آرگنائزرز اور  وولینیٹئر طلباء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے ۔

تقریب کا انعقاد نیوٹریشن پروگرام ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، ڈبلیو ایف پی اور سوسائٹی آف نیوٹریشن قراقرم یونیورسٹی کے اشتراک سے ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں