گلگت بلتستان میں نائب تحصیل دار کے آسامیوں کے لئے جو ٹسٹ لیا گیا ہے ان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہے جن کے آزالے کے لئے دوبارہ ٹسٹ کا انعقاد کیا جائے۔ اپوزیشن رہنما گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ
(پ۔ر)
قائدِ حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نائب تحصیلداروں کے ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اس لئے یہ ٹیسٹ دوبارہ لئے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اہم سرکاری محکموں کی تعیناتیوں میں اس طرح کی بے ضابطگیاں ناقابلِ قبول ہیں۔ صوبائی حکومت کسی بھی معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ تحصیلداروں کے ٹسٹ کے نام پر جو مذاق کیا گیا اس سے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
امجد ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف ٹیسٹ کا انعقاد کرے اور میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائے اور اہلیت پر پورا اترنے والے کسی بھی حق دار کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مطلوبہ قابلیت نہ رکھنے اور معیار پر پورا نہ اترنے والے افراد کو نوازنے کے عمل سے نہ صرف محکمے تباہ ہوں گے بلکہ نوجوان نسل بھی مایوسی کا شکار ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف محکموں میں بھرتیوں کے معاملے پر کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔