Baam-e-Jahan

حسن آباد نالے میں لینڈسلائیڈنگ سے 2 افراد جان بحق، 2 زخمی

ریسکیو 1122 اور پولیس کے اہلکار

ہنزہ کے حسن آباد نالے میں واٹر چینل کی صفائی کے کام کے دوران تقریبا تین بجے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے زد میں اکر علی آباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد جان بحق ہو گئے اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

بام جہاں


ہنزہ :اتوار کے روز  حسن آباد نالہ میں نہر کی بھل صفائی کے دوران پہاڑ سے پتھر گرنے اور اس کے زد میں آنے سے دو افراد جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ضلع ہنزہ کے حسن آباد نالے میں واٹر چینل کی صفائی کے کام کے دوران تقریبا تین بجے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے زد میں اکر علی آباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد جان بحق ہو گئے اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

 حادثہ کی اطلاع ملتے ہی درجنوں افراد، ریسکیو 1122 اور پولیس کے اہلکار جاٸے حادثہ پر پہنچ گئے اور نعشیں نکالیں۔ جبکہ زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی آباد پہنچا دیا۔

 سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اس حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ اور بابا جان، چئرمین عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان نے الگ الگ تعزیتی بیان میں حسن آباد نالہ میں بل صفائی (رجاکی) کے دوران سلائیڈنگ سے دو افراد کے جان بحق ہونے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوین کے لئے  اظہارِ تعزیت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لواحقین کے لئے معاوضہ کا اعلان کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے