Baam-e-Jahan

ڈاکٹر صائمہ کرن گائنی کی ٹریننگ سپروائزر مقرر


بام جہان


 کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان نے معروف گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر صائمہ کرن کو گلگت بلتستان کے لئے ایف سی پی ایس(FCPS) کی ٹریننگ سپروائزر مقرر کر دیا ہے۔

کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان سے جاری  سرٹیفیکٹ کے مطابق ڈاکٹر صائمہ کرن کو گائنی میں اسپشلائزیشن کی ٹریننگ کے لئے سپروائزر نامزد کی گئی ہے۔

اب ڈاکٹرز صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں مقامی سطح پر ان کی سربراہی میں زچہ و بچہ کے شعبے میں پوسٹ گریجویشن اور ڈپلومہ کی تربیت حاصل کریں گے۔

 ڈاکٹر صائمہ کرن گلگت بلتستان کی پہلی گائنا کالوجسٹ ہیں جنہیں اس اہم ترین شعبہ میں (FCPS) ٹریننگ سپروائزر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

گلگت بلتستان میں اس اہم نوعیت کی ٹریننگ شروع ہونے کے بعد اب ڈاکٹروں کو دیگر صوبوں میں جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ علاوہ ازین تربیت یافتہ ماہر ڈاکٹرز رات دن ہسپتال میں موجود ہوں گے۔

اب تک اسپیشلائزیشن اور ڈپلومہ کے حصول کے لئے ڈاکٹروں کو پاکستان کے مختلف شہروں میں جانا پڑتا تھا جس کی وجہ سے مقامی سطح پر ڈاکٹروں کی کمی پیدا ہوتی تھی۔

اب امید کی جاتی ہے ک اس کمی کو دور کیا جائے گا اور علاقے میں خواتین کو بہتر علاج کی سہولت ان کے  گھر کی دہلیز پر ہی مہیا ہو سکے گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے