Baam-e-Jahan

سعدیہ دانش گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب


ڈاکٹر شمع خالد کے بعد سعدیہ دانش کسی بھی بڑے پوزیشن تک پہنچے والی دوسری سیاسی خاتون ہے۔

رپورٹ: کریم اللہ


گلگت بلتستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔

وہ  گلگت بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ہے جو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے تک پہنچ چکی ہے۔

آج ڈپٹی اسپیکر کے لئے انتخاب ہونا تھا جس میں سعدیہ دانش بلامقابلہ جیت گئی۔

یہ بھی پڑھئے: حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ بن گئے۔

یاد رہے نزیر احمد ایڈوکیٹ کے اسپیکر بننے کے بعد ان کی سیٹ خالی تھی جس پر آج سعدیہ دانش براجمان ہو گئی۔

سعدیہ دانش پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت اور اطلاعات و نشریات کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہے۔

آپ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے نظریاتی ورکرز میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گلگت بلتستان کے سیاسی شب و روز

یہ بات بھی اہم ہے کہ گلگت بلتستان کو موجودہ سیٹ اپ دینے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی ہی نے یہاں کی پہلی گورنر ڈاکٹر شمع خالد کو بنائی تھی ۔

ڈاکٹر شمع خالد کے بعد سعدیہ دانش کسی بھی بڑے پوزیشن تک پہنچے والی دوسری سیاسی خاتون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں