Baam-e-Jahan

اپر چترال، میراگرام نمبر2 نالے میں سیلاب نے تباہی مچا دی


وادی بروغل سے خبر موصول ہو رہی ہے کہ  چیانتر گلیشئیر خطرناک حد تک دریائے بروغل میں سرک گیا ہے، مقامی ذرائع

رپورٹ: کریم اللہ


اپر چترال وادی یارخون کے گاؤں میراگرام نمبر2 میں آج صبح فجر کی نماز کے نالے میں تباہ کن سیلاب آنے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔

سیلاب کے باعث پانچ گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 2 گھروں کو  جزوی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق صدیق الاعظم، عمر میاں، حیات الآمین، ظفر جان اور آمین کے گھر مکمل طور سیلاب برد ہو گئے ہیں جبکہ مقبول اور عرفان کے گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

 اس کے علاوہ دس کے قریب دکانیں بھی سیلاب برد ہو گئیں۔ سیلاب سے فصلوں، باغات اور جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی رضاکار متاثرین کی مدد کرنے میں مصروف ہیں ۔ اسی طرح وادی بروغل سے خبر موصول ہو رہی ہے کہ  چیانتر گلیشئیر خطرناک حد تک دریائے بروغل میں سرک گیا ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے